مہر خـبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے ایل او سی پر ہندوستان کی حالیہ فائرنگ اور شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے انخلا کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کے مطابق یہ فیصلہ ہندوستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث کیا گیا ۔ اس ضمن میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی انتظامیہ اور ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں آباد کرنے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں جن کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے ۔ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں انخلا کے منصوبے پرعملدر آمد شروع ہو جائے گا۔ ابتدائی طور پر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثر ہونے والے دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا اور اگر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیاں نہ رکیں تو انخلاء کی سرگرمیوں کا دائرہ سیکٹر کی سطح تک بڑھادیا جائے گا۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے ایل او سی پر ہندوستان کی حالیہ فائرنگ اور شہریوں کے جانی نقصان کے پیش نظر کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے انخلا کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
News ID 1878979
آپ کا تبصرہ